پیپلز پارٹی کا آئندہ ماہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ

Nov 18, 2023 | 15:37:PM
پیپلز پارٹی کا آئندہ ماہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عاجز جمالی) پیپلز پارٹی امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کا فیصلہ آئندہ ماہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی دسمبر کے پہلے ہفتے میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس طلب کرنے پر غور کر رہی ہے، پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے اپنی درخواستیں پارلیمانی بورڈز تک پہنچا دی ہیں، پارٹی نئی حلقہ بندیوں کے نتائج کا انتظار کرے گی، حلقہ بندیوں کے نتائج کے بعد پارٹی ٹکٹس جاری ہونے کا فیصلہ ہوگا اور پارٹی ٹکٹ کا دعویٰ کرنے والے رہنماؤں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ابھی تک کسی بھی امیدوار کو ٹکٹ جاری نہیں کیا، پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ جاری ہونے کے دعوے غلط ہیں، پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی نے سندھ بھر میں وکلاء ممبر سازی کا فیصلہ کرلیا، صدر پی ایل ایف قاضی بشیر کا کہنا ہے کہ پہلے ممبر سازی بعد میں تنظیم سازی کریں گے، بڑی تعداد میں وکلا نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی ہے، وکلاء پڑھے لکھے اور سمجھدار شہری ہوتے ہیں، وکلاء نے سوچ سمجھ کر ہی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سوچا ہوگا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہمیشہ وکلا کیلئے بہت کام کیے ہیں، پورے سندھ میں ممبر سازی کیمپ لگائیں گے۔