ٹوئٹر کا اپنے دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ

Nov 18, 2022 | 11:21:AM
برطانوی میڈیا ,ٹوئٹر ,سی این بی سی
کیپشن: Twitter
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ٹوئٹر نے کمپنی کے دفاتر آج سے عارضی طو رپر بند کرنے کا اعلان کردیا۔

برطانوی میڈیا کےمطابق ٹوئٹرکمپنی کا دفاتر کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ فوری نافذ العمل ہوگا تاہم دفاتر 21 نومبر سےدوبارہ کھل جائیں گے۔ٹوئٹرنےکمپنی دفاتر عارضی طور پر بند کرنے کی وجوہات واضح نہیں کیں جب کہ دفاتر بند کرنے کی رپورٹ پر ردعمل دینے سے بھی گریز کیا۔

یاد رہے ٹوئٹر نے مزید ہزاروں ملازمین کو ملازمت سے نکال دیا ہے۔امریکی ٹی وی سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر کے 4400 سے 5500 کنٹریکٹ ملازمین کو فارغ کردیا گیا ہے۔ان ملازمین کو ملازمت سے نکالنے سے قبل آگاہ بھی نہیں کیا گیا بلکہ انہیں اس کا علم اس وقت ہوا جب ٹوئٹر ورک سسٹمز تک رسائی ختم کردی گئی۔کمپنی کی جانب سے ان ملازمین کو ایک ای میل بھیج کر بتایا گیا کہ انہیں نکالنے کی وجہ اخراجات میں کمی لانا ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر کے آخر میں ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 44 ارب ڈالرز میں خرید لیا تھا۔اس کے بعد سے ایلون مسک کی جانب سے کافی اقدامات کیے گئے ہیں اور 50 فیصد ملازمین کو بغیر نوٹس کے فارغ کیا گیا۔

 ایلون مسک نے گزشتہ ہفتے ٹوئٹر ملازمین سے کہا تھا کہ وہ آنے والے مشکل وقت کے لیے تیار رہیں۔