آذربائیجان کی سرحد پر آرمینیا کا دوبارہ حملہ،7 آذری فوجی شہید اور 10 زخمی

Nov 18, 2021 | 20:00:PM
آرمینیا ،آذربائیجان ،کشیدگی ،دوبارہ ،شروع
کیپشن: آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان کشیدگی دوبارہ شروع(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشرقی یورپ اور مغربی ایشیا کے بیچ واقع ملک آذربائیجان اور یورپی ملک آرمینیا میں کشیدگی دوبارہ بڑھ گئی ہے۔ آذربائیجان کی سرحد پر آرمینیا کے ایک اور حملے میں 7 آذری فوجی شہید اور 10 زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق آذربائیجان کی سرحد پر آرمینیا کے ایک اور حملے میں 7 آذری فوجی شہید اور 10 زخمی ہو گئے ہیں۔اس نازک صورتحال پر امریکہ اور یورپ نے دونوں ممالک کے درمیاں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی آذربائیجان اور  آرمینیا میں متعدد جھڑپیں ہو چکی ہیں، جن میں دونوں اطراف سے سینکڑوں افراد مارے گئے تھے۔آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تنازع کا محور ناگورنو قرہباخ نامی علاقہ تھا، جو اب آذر بائیجان کے حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، پائلٹس کا کیا بنا؟ ویڈیو دیکھیں