مصری صحافی کی تیسری منزل سے گرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی

Mar 18, 2024 | 19:37:PM
مصری صحافی کی تیسری منزل سے گرنے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مصر کے ایک سینئر صحافی عمرو اللیثی کی رمضان المبارک کے دوران اپنے ایک ٹی وی پروگرام کی ریکارڈنگ کے دوران ایک عمارت کی تیسری منزل سےگر کرزخمی ہوگئے تھے، ان کے گرنے کے وقت کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس خوفناک لمحے کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عمرواللیثی واحد من الناس پروگرام کے لیے ایک عمارت کی تیسری منزل پر شوٹنگ کررہے تھے، اس دوران وہ اچانک گر پڑے تھے،ویڈیو میں مصری صحافی کو مصری مزدوروں کے ساتھ انٹرویوز کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، رمضان میں ان کی دن بھر کی محنت اور ان کی شاندار کاوشوں کو سراہتے ہوئے وہ ایک زیر تعمیر عمارت کی تیسری منزل میں تھے، انہیں اندازہ نہیں ہوا کہ ان کے پیچھے خلا ہے،ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ نیچےجا گرے،صحافی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور تمام ضروری طبی معائنے کے بعد اسے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

  

صحافی نے اپنے پروگرام کے لیےمصری صحافی کی تیسری منزل سے گرنے کی ویڈیو وائرل جیزہ گورنری میں ابو راوش سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے کارکنوں کے ایک گروپ سے ملاقات کی، جو الحیات سیٹلائٹ چینل پر نشر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کا مستحق افراد کیلئے 3ارب ریال سے زائد امداد کا اعلان