وفاقی وزیرداخلہ آج شہید لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی کے لواحقین سے تعزیت کیلئےجائیں گے

محسن نقوی کے دورہ کراچی کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کا امکان ہے، پی ایس ایل 9 کا فائنل میچ بھی دیکھیں گے

Mar 18, 2024 | 14:15:PM
وفاقی وزیرداخلہ آج شہید لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی کے لواحقین سے تعزیت کیلئےجائیں گے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی آج کراچی جائیں گے .وفاقی وزیرداخلہ  شہید لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی کے لواحقین سے تعزیت کیلئے ان کے گھر جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کراچی میں مزار قائد پر حاضری دیں گے اور میڈیا سے گفتگو  بھی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےوفاقی وزیر داخلہ کے دورہ کراچی کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔وفاقی وزیر داخلہ و چئیرمین پی سی بی محسن نقوی پی ایس ایل 9 کا فائنل میچ بھی دیکھیں گے۔

اس کے علاوہ وزیرداخلہ شہید لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی کی رہائش گاہ جائیں گے، محسن نقوی کرنل کاشف علی کےاہل خانہ سے تعزیت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پورا قرآن پاک پڑھاتھا، وِل سمتھ کا انکشاف

یاد رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں سے لڑتے ہُوئے کراچی کے رہائشی 39 سالہ لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی، تلہ گنگ کے رہائشی 23 سالہ کیپٹن محمد احمد بدر شہید ہوگئے تھے۔

اس کے علاوہ خیبر کے رہائشی 39 سالہ حولدار صابر، لکی مروت کے رہائشی 30 سالہ نائیک خورشید، پشاور کے رہائشی 29 سالہ سپاہی ناصر، کوہاٹ کے رہائشی 28 سالہ سپاہی راجا اور ایبٹ آباد کے رہائشی 25 سالہ سپاہی ساجد بھی شہید ہوئے تھے۔