1965جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی11ویں برسی پر خراج عقیدت

Mar 18, 2024 | 13:21:PM
1965جنگ کے ہیرو ایم ایم عالم کی11ویں برسی پر خراج عقیدت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)1965جنگ کے ہیرو  ایئر کموڈور ایم ایم عالم کی11ویں برسی آج منائی جارہی ہے۔
اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس اور پاک فوج نے ایئر کموڈور محمد محمود عالم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

 پاک فضائیہ کے مایہ ناز پائلٹ  ائیر کموڈور عالم نے سات ستمبر 1965 کو1 منٹ میں 5 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے اور تاریخ رقم کردی۔

پی اے ایف کے لیجنڈری پائلٹ نے 7 ستمبر 1965 کو اپنے F-86 سیبر جیٹ طیارے کے ذریعے یہ کارنامہ انجام دیا۔

 ائیر کموڈور عالم کا یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جو آج تک ناقابل تسخیر ہے،جنگی ہیرو کو 1965 کی جنگ میں شاندار کارکردگی پر ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پورا قرآن پاک پڑھاتھا، وِل سمتھ کا انکشاف

قوم کے یہ ہیرو 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں خالق حقیقی کے حضور پیش ہوئے۔