توشہ خانہ کیس میں پیشی: عمران خان کا قافلہ اسلام آباد ٹول پلازہ کراس کرگیا

Mar 18, 2023 | 08:30:AM
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لئے زمان پارک سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی ) توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا قافلہ اسلام آباد ٹول پلازہ کراس کر گیا۔ عمران خان کا قافلہ سری نگر ہائی وے رانگ وے سے گزرا۔

سیشن عدالت نے عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے طلب کر رکھا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال جوڈیشل کمپلیکس میں توشہ خانہ کیس کی سماعت کرینگے۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث عدالت کو کچہری سے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا۔ عمران خان کی مسلسل عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے۔ سیشن عدالت نے پولیس کو عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو عمران خان کو کل تک گرفتار کرنے سے روک رکھا ہے۔ ہائیکورٹ نے عمران خان کو عدالتی اوقات میں ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا۔ عمران خان نے سیشن عدالت میں آج پیش ہونے کی انڈرٹیکنگ دے رکھی ہے۔

ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق عمران خان عدم پیشی پر توہین عدالت کے مرتکب ہونگے، عمران خان یقینی بنائیں کہ اُنکی پیشی پر امن و امان کی صورتحال پیدا نہ ہو، اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس عمران خان کی پیشی پر سیکیورٹی کے انتظامات کریں۔

ادھر سیکورٹی کے سخت انتظامات کے پیش نظر پولیس نے مخصوص افراد کے داخلے کی لسٹ جاری کر دی۔ جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان، الیکشن کمیشن کے مخصوص وکلاء کو اجازت ہوگی۔

پی ٹی آئی کی قیادت سے بھی چند افراد ہی جوڈیشل کمپلیکس داخل ہو سکیں گے۔ تمام افراد کو پی ٹی آئی انتظامیہ کے فوکل انتظامیہ اور الیکشن کمیشن کی جانب سے نامزد کیا گیا۔

لسٹ کے علاؤہ کسی بھی شخص کو جوڈیشل کمپلیکس داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ پولیس کی جانب سے عرصے دراز سے میڈیا کوریج کے لیے مختص جگہ کو بھی بند کر دیا گیا۔ میڈیا کی ڈی ایس این جیز کے لیے مختص جگہ پر کینٹینز لگا دیئے۔