روسی میزائلوں سے یوکرین میں طیارہ مرمت کرنیوالی فیکٹری تباہ

Mar 18, 2022 | 22:55:PM
روسی، حملوں ، تباہی، منظر
کیپشن: روسی حملوں سے تباہی کا منظر (فوٹو بشکریہ این بی سی نیوز)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے یوکرین پر حملے کے بعد شروع ہونیوالی  جنگ کو آج 23 دن ہو گئے ہیں۔روسی میزائلوں نے جمعہ کی صبح یوکرین کےشہر لویف میں طیاروں کی مرمت کرنے والی فیکٹری پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں یہ فیکٹری تباہ ہو گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لویف کے میئر آندرے ساڈووی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے  کہا ہے کہ لویف ہوائی اڈے کے قریب ہوائی جہاز کی مرمت کرنے والی فیکٹری پر کئی میزائل داغے گئے اور یہ فیکٹری میزائل حملوں میں تباہ ہو گئی۔انھوں نے فیس بک پر لکھا ہے کہ 'روسی میزائل طیارے کی مرمت کرنے والی فیکٹری پر فائر کئے گئے ہیں۔ فیکٹری کو پہلے بند کر دیا گیا تھا، اس لئے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔اس سے قبل انھوں نے کہا کہ میزائل لویف ہوائی اڈے کے قریب کے علاقے میں فائر کئےگئے۔ انہوں نے کہا کہ میں اصل مقام کے بارے میں نہیں بتا سکتا، لیکن یہ یقینی طور پر ہوائی اڈہ نہیں ہے۔ موٹر ٹرانسپورٹ کمپنی کی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ دمتری کولیبا نے روس کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس(ایف اے ٹی ایف) سے نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جمعرات کو دیر گئے ایک ٹویٹ میں یوکرین کے وزیر دفاع  نے کہا کہ روس یوکرین میں انتہائی وحشیانہ مظالم کا مرتکب ہو رہا ہے، اسے تمام مہذب تنظیموں اور پلیٹ فارمز سے نکال دینا چاہیے۔ ہم ایف اے ٹی ایف کے تمام ممبر ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ روس کو فیڈریشن سے خارج کر دیں اور اسے ایف اے ٹی ایفکی بلیک لسٹ میں بلا تاخیر نامزد کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’گوری میم ‘ کی تصاویر نےسوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا