ن لیگ نے لانگ مارچ کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی

Mar 18, 2022 | 16:43:PM
  ن لیگ نے لانگ مارچ کے شیڈول کو حتمی شکل دیدی
کیپشن: لانگ مارچ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے لانگ مارچ کا شیڈول  جاری،24مارچ کو حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں کارواں لاہور سے روانہ ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق نواز شریف کی  حتمی اجازت کے بعد ن لیگ نے لانگ مارچ شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس حوالے سے پارٹی کی صوبائی، ڈویژنل، ضلعی،وارڈ کی سطح  کی قیادت کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔24مارچ کو  حمزہ شہباز اور مریم نواز کی قیادت میں لانگ مارچ لاہور سے روانہ ہوگا اور رات بھر گوجرانوالہ میں قیام کرے گا۔

25مارچ کو کارواں گوجرانوالہ سے جہلم پہنچے گا، رات جہلم میں قیام  کے بعد 26 مارچ کی صبح کاروان  راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگا اور شب پنڈی میں قیام کے بعد 27مارچ کی صبح حمزہ شہباز اور مریم نواز شریف کی قیادت میں اسلام آباد روانہ ہوگا، مسلم لیگ (ن)کے  لانگ مارچ کا دو یا اس سے زیادہ دن تک اسلام آباد میں قیام کرنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک نے ٹک ٹاک پر انٹری دےدی

مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکریٹری سردار اویس خان لغاری کے دستخطوں سے جاری شدہ سرکلر میں کارکنوں کو پارٹی ضلعی اور ڈویژنل قیادت کو  لانگ مارچ  میں بھرپور شرکت کی ہدایت دیں۔ سرگودھا، بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے عہدیدار اور کارکن 26 مارچ کو راولپنڈی میں قائدین کے کارواں میں شامل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں کا نیا سلسلہ۔ محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی