محکمہ موسمیات کی آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی 

Jun 18, 2023 | 19:50:PM
محکمہ موسمیات کی آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی 
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،ادھرخیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا،تاہم دیر، مالاکنڈ، سوات ،کوہستان، پشاور، کوہاٹ،میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، ایبٹ آباد، بنوں، وزیرستان اور کرم میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: روس سے سستے تیل کی خریداری، روسی وزیرتوانائی نے پاکستانیوں کی بڑا جھٹکا دیدیا
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا، لیکن مری ،گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ میں آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاا مکان ہے،سیالکوٹ، لاہور، سرگودھا، میانوالی، بھکر اور لیہ میں بھی آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاا مکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، خضدار،قلات، بارکھان، کوئٹہ اور زیارت میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا، بعد از دوپہر سکھر، لاڑکانہ اور گردونواح میں آندھی چلنے کی توقع ہے ۔
رپورٹ کے مطابق کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ، گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع ابرآلود رہے گا ۔

یہ بھی پڑھیں: چاند نظر نہیں آیا ، عید الاضحیٰ کب ہو گی ؟ اہم اعلان ہو گیا