چیف جسٹس صاحب سوموٹو لینا ہے تونوجوانوں کو غیرقانونی باہر بھیجنے والوں کیخلاف لیں، حافظ طاہر اشرفی 

Jun 18, 2023 | 18:28:PM
چیف جسٹس صاحب سوموٹو لینا ہے تونوجوانوں کو غیرقانونی باہر بھیجنے والوں کیخلاف لیں، حافظ طاہر اشرفی 
کیپشن: طاہر اشرفی ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان علما کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہاکہ جو سمندر کی لہروں کی نظر ہو گئے انکے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں،سینکڑوں پاکستان سمندری پانی کی نظر ہو گئے،وزیراعظم سے مطالبہ کرتا ہوں جن مجرموں نے انکو بھیجا ہے انکے خلاف کارروائی کی جائے،چیف جسٹس صاحب سے کہتا ہوں سوموٹو لینا ہے تو اس پر لیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کاکہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں جن لوگوں نے انسانوں کی جانوں سے کھیلنے کا جرم کیا ہے انکو سزا ملنی چاہئے،کل کو حادثہ ہوا ہے بس کا انکے لواحقین سے بھی تعزیت کرتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ ملک کے نوجوانوں سے کہتا ہوں باہر جا کر آپ سب کام کرتے ہیں مگر اپنے ملک میں نہیں کرتے،اپنے ملک میں رہ کر محنت کریں اور باہر جانے کا غلط طریقہ نہ اپنائیں،ہمیں اپنے ملک میں رہ کر فائدہ اٹھانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رکن پارلیمنٹ کو متنازع بیان دینا مہنگا پڑ گیا،بڑا جھٹکا لگ گیا
پاکستان علما کونسل کے سربراہ نے کہاکہ پاکستان کی سیاسی جماعتیں پاکستان کے نوجوانوں کی طرف بھی توجہ دیں،ان کاکہناتھا کہ جو 9 مئی کو ہوا ہے وہ آئین اور قانون کے مطابق ہوا؟اگر عمران خان کے دور میں آرمی ایکٹ کے مطابق کیس ہوئے ہیں تو اب اس پر اعتراض کیوں؟9 مئی کے مجرموں کو سزا ملنی چاہئے لیکن کسی بے گناہ کو کچھ نہیں کہنا چاہئے،پاکستان کے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں،اتنے مسائل کے باوجود انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سستے تیل کی خریداری، روسی وزیرتوانائی نے پاکستانیوں کو بڑا جھٹکا دیدیا