انجینئرنگ کونسل نے وزارت سائنس کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے،اپنوں کی بھرتی جاری

Jun 18, 2021 | 12:25:PM
 انجینئرنگ کونسل نے وزارت سائنس کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے،اپنوں کی بھرتی جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان انجینئرنگ کونسل نے وزارت سائنس کے احکامات ہوا میں اڑا دیئے۔اپنوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انجینئرنگ کونسل میں پچھلی تاریخوں  میں  کنٹریکٹ اور مستقل بنیادوں پر بھرتیوں کا عمل جاری  ہے۔پی ای سی اسلام آباد، لاہور، پشاور ، کراچی دفاتر میں درجنوں افراد کنٹریکٹ پر بھرتی کر لئےگئے۔انجینئرنگ کونسل نے بھرتیوں کا عمل روکنے سے صاف انکار کر دیا ہے ۔رجسٹرار پی ای سی  ناصر خان کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایڈمن، ڈائریکٹر فنانس اور دیگر اہم عہدوں پر سیٹیں خالی ہیں،پوسٹوں پر تعیناتیاں کریں یا ادارہ بند کردیں۔ رجسٹرار ناصر خان کےمطابق وزارت سائنس کے مطالبے کو گورننگ باڈی کے سامنے رکھا ہے اور انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی جو فیصلہ کرے گی وزارت کو آگاہ کردیں گے۔

واضح رہے کہ وزارت سائنس نے انجینئرنگ کونسل میں بھرتیوں کا عمل روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل  کی باڈی کی مدت ختم ہوچکی، بھرتیاں نہ کی جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا ویکسین کی قلت، کراچی شہر  کے بیشتر ویکسینیشن سینٹرز  بند