پیغام بھیجنا مزید آسان۔۔  واٹس ایپ کےنئے دلچسپ فیچرز سامنے آ گئے

Jan 18, 2022 | 12:19:PM
 واٹس ایپ، پیغامات ، فون بک ، اجازت ،نمبر محفوظ
کیپشن: واٹس ایپ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) واٹس ایپ پر بات اور پیغامات کے لیے ضروری ہے کہ پہلے فون بک میں مطلوبہ نمبر محفوظ کیا جائے۔ پھر واٹس ایپ اس نمبر سے جڑنے کے بعد ہی پیغام یا فون کی اجازت دیتا ہے۔ لیکن ہم سارے نمبر محفوظ نہیں کرنا چاہتے۔ پھر دوسری جانب نمبر محفوظ کرنے اور اسے واٹس ایپ سے منسلک کرنے میں بھی وقت لگتا ہے،اس کے علاوہ  واٹس ایپ اپنے  صارفین کی بہتری کے لئے کئی نئے فیچرز  متعارف کرائے گا، جس میں کیمرہ سیٹنگ کو بہتر کرنا، وائس نوٹ بیک گراؤنڈ میں پلے کرنا شامل ہے۔ 

واٹس ایپ میں نمبر محفوظ کئے بغیر دو طرح سے رابطہ ۔

سب سے پہلے فون یا ڈیسک ٹاپ براؤزر میں wa.me شارٹ یوآرایل ٹائپ کیجئے۔ اگرچہ یہ طریقہ کمپنیاں اور آن لائن اسٹور استعمال کرتے ہیں لیکن اسے آپ بھی اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔

  پہلا طریقہ بذریعہ ویب سائٹ۔۔۔

فون براؤزر یا کسی بھی اچھے براؤزر پر https://wa.me/cccxxxxxxxxxx ٹائپ کیجئے۔ ان میں ccc کا مطلب ملکی (کنٹری) کوڈ لکھیں لیکن + نشان ٹائپ نہ کریں بلکہ اس طرح لکھیں گے۔ مثلاً پاکستان کا کوڈ 92 ہے تو اس طرح لکھیں۔۔https://wa.me/923006xxxxxx  ٹائپ کرکے نمبر پورا لکھیں لیکن کوئی ڈیش یا بریکٹ وغیرہ استعمال نہ کیجئے۔ آپ براؤزر میں بار بار استعمال کرنے کے لیے اسے بک مارک بھی کرسکتے ہیں۔

اس کے بعد واٹس ایپ آپ سے چیٹ بٹن جاری (کنٹینیو) کرنے کو پوچھے گا۔ اسے دباتے ہی واٹس ایپ کی ایپ کھل جائے گی اور اب آپ کال کرسکتے ہیں، ٹیکسٹ کرسکتے ہیں یا پھر وائس میسج بھی بھیج سکتے ہیں۔

دوسراطریقہ بذریعہ ایپ۔۔۔۔

واٹس ڈائریکٹ اورکلک ٹو چیٹ ایپس کی بدولت اس پورے عمل کو خودکار بنایا جاسکتا ہے۔ بس آپ کو کوئی ایک ایپ اتارنا ہوگی۔ یہ دونوں ایپس بالکل مفت میں دستیاب ہیں۔

انسٹالیش کے بعد ایپ کھولیں اور درست کنٹری کوڈ کے ساتھ نمبر شامل کریں اور فوری طور پر ڈیوائس اجازت نامے کے ساتھ واٹس ایپ استعمال کریں۔

دوسری جانب  اب کمپنی نئے اپ ڈیٹ میں ڈرائنگ ٹول لا رہی ہے۔ اس میں نیا پینسل آئیکان ملے گا، جس سے امیج اور ویڈیو کو فارورڈ کرنے سے پہلے اُس میں کچھ تبدیلی کی جاسکے گی یا لکھا جاسکے گا۔ ویسے تو واٹس ایپ میں پہلے سے ہی ایک پینسل فیچر موجود ہے، لیکن نیا اپ ڈیٹ آنے کے بعد یوزرس کو موٹی اور باریک پینسل ملے گی، جس سے ڈرائنگ کرنے کا تجربہ بدل جائے گا۔
 اس کے علاوہ آنے والے وقت میں’’ بلر امیج ‘‘ ٹول بھی ملے گا۔ یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا اینڈرائیڈ 2.22.3.5 اپ ڈیٹ میں دیکھا گیا ہےلیکن بائے ڈیفالٹ ڈس ایبل تھا۔ فیچر ابھی بھی ڈیولپمنٹ اسٹیج پر ہے اور جلد ہی اسے بیٹا ٹیسٹر کے لئے پیش کیا جاسکتا ہے، واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ یوزرس کو نیا چیٹ ببل کلر ملے گا، جس سے ڈارک موڈ استعمال کرتے وقت یوزرس کو نیا ڈارک بلو کلر ملے گا۔ یہ اپ ڈیٹ ونڈوز اور میک OS ایپس کے لئے آئے گا، جو کہ واٹس ایپ بیٹا ڈیسک ٹاپ 2.2201.2.0 اپ ڈیٹ میں چیٹ ببل گرین کر دے گا۔ چیٹ بار اور بیک گراونڈ کا کلر بھی چینج ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیںواٹس ایپ نے’’ میسج ری ایکشن‘‘ فیچر متعارف کرادیا