بھارتی پارلیمنٹ کے اکثر ارکان ریکارڈ یافتہ مجرم ہیں،وزیراعظم سنگاپور

Feb 18, 2022 | 16:52:PM
لی ہسین ، بھارتی پارلیمنٹ
کیپشن: سنگا پو رکے وزیر اعظم لی ہسین مودی کیساتھ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سنگا پور کے پور کے وزیراعظم لی ہسین لونگ نے کہا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں آدھے سے زیادہ وہ لوگ بیٹھے ہیں جن پر جرم ثابت ہوچکا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سنگا پور کے وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جواہر لعل نہرو کا ہندوستان اب مودی جیسے آدمی کے ہاتھ میں آگیا ہے وہ ایک ایسا ملک بن گیا ہے جس کی پارلیمنٹ کے ممبران پرقتل ، عصمت دری ،اغواجیسے سنگین جرائم کے مقدمات ہیں۔لی شین نے کہا کہ بھارت میں مجرمانہ اور خلاف قانون سرگرمیوں پر آنکھیں بند رکھی گئیں جس کے باعث یہ سارے معاملات ہوئے۔
دوسری جانب بھارت سنگا پور کے وزیراعظم کے بیان کا برا مان گیا بھارت نے سنگا پور کے وزیراعظم کا بیان مستردکرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ٹھیک نہیں ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:برطانوی یوٹیوبر سات منٹ کیلئےدنیا کا امیر ترین آدمی بن گیا