کورونا ویکسی نیشن کا دوسرا مرحلہ مارچ سے شروع ہوگا، ڈاکٹر فیصل

Feb 18, 2021 | 20:47:PM
کورونا ویکسی نیشن کا دوسرا مرحلہ مارچ سے شروع ہوگا، ڈاکٹر فیصل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کی ویکسینیشن کا دوسرامرحلہ مارچ سے شروع ہوجائےگا، 65 سال سے زائد عمر کے لوگوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے فیصل سلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 52 ہزار سے زائد ہیلتھ ورکرز کی ویکسینیشن ہوچکی ہے، پاکستان ان 65 ممالک میں شامل ہے جہاں ویکسی نیشن ہو رہی ہے۔
 ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ جون تک کورونا ویکسین کی مزید خوراک دستیاب ہوں گی، فرنٹ لائن ورکرز کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔ٰ65 سے زائد عمر کے شہری رجسٹریشن کیلئے 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں۔