خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات۔۔پی ٹی آئی امیدوار کے نشان پر ٹھپے لگاتے خاتون پریزائیڈنگ افسرشوہر سمیت گرفتار

Dec 18, 2021 | 21:18:PM
خاتون پریذائیڈنگ آفیسر، بیلٹ پیپرز، ٹھپے ، پکڑ لیا
کیپشن: کے پی کے بلدیاتی انتخابات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خیبر پختونخوا میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر خاتون پریزائیڈنگ افسراور اس کے شوہر کر گرفتار کرلیا گیا۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ تحصیل گور گھٹڑی میں نیبر ہڈ کونسل 33 اور 34 میں تحریک انصاف کے امیدوار کے نشان پر ٹھپے لگا ئے جا رہے ہیں۔ معاملہ سامنے آتے ہی صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ موقع پر پہنچ گئے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پریزائیڈنگ افسراور ان کے شوہر کو تھانے منتقل کردیا گیا ہے، تمام مواد نئے عملے کے حوالے کیا جائے گا۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے واضح کیا کہ ابھی پولنگ ہی شروع نہیں ہوئی تو دھاندلی کیسے ہوسکتی ہے، کوئی بیلٹ پیپر خراب نہیں ہوا، امن خراب کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہاکہ الیکشن کمیشن کو اپنا موقف واضح کرنا چاہئے ،یہ سب ڈرامہ ہے حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،آزادانہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے،بیلٹ پیپرز پر سرعام ٹھپے کیسے لگائے جا سکتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات:بڑی سیاسی جماعت کے سٹی میئر کے امیدوار گھر کے باہر قتل