وزیر اعظم نےٹک ٹاکر پر تشدد ، راجہ رنجیت کا مجسمہ توڑنے کا نوٹس لے لیا

Aug 18, 2021 | 15:21:PM
 وزیر اعظم نےٹک ٹاکر پر تشدد ، راجہ رنجیت کا مجسمہ توڑنے کا نوٹس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)  معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایک پیغام میں بتایا کہ وزیر اعظم عمر ان خان نے لاہورمینار پاکستان میں خاتون ٹک ٹاکرپر تشدد اور شاہی قلعہ میں راجہ رنجیت سنگھ کے مجسمے کو توڑنے کا نوٹس لے لیا۔ 

 زلفی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کو لاہور واقعات سے متعلق ٹیلیفونک رابطے پرآئی جی پنجاب نے تفصیلات سے آگا ہ کیا ہے ۔ وزیر اعظم نے آئی جی پنجاب کو واقعے میں ملوث تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

زلفی بخاری نے مزید بتا یاکہ پولیس دونوں واقعات میں ملوث مجرمان کوپولیس پکڑرہی ہے، یہ قوانین اورسماجی اصولوں کی سنگین خلاف ورزیاں ہیں، حکومت ان واقعات میں ملوث کسی ایک فردکوبھی نہیں چھوڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں:    اشر ف غنی کی ملک سے فرار ہونے کی ویڈیو ،حقیقت سامنے آ گئی