وفاقی حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے،کیا پراسیٹامول اب ملے گی ؟

Sep 17, 2022 | 21:55:PM
پیرا سیٹا مول ، حکومت ایکشن
کیپشن: پیرا سیٹا مول فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے ریٹیلر کے لیے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ریٹیلر کے لیے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقررکرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیرا سیٹامول گولیوں ،سسپنشن اور سیرپ پر مارجن کی حد مقررکی گئی ہے ، کمپنیاں ریٹیلر کو پیراسیٹا مول پر 15 فی صد تک مارجن دے سکیں گی ،15فی صد تک ڈسکاونٹ دینے پر اعتراضات 3 دن میں جمع کروا سکتے ہیں،ادویات ساز کمپنیوں نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے نوٹیفکیشن پر اعتراض اٹھا دیا۔
 چیئرمین پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن منصور دلاورنے کہا کہ حکومت نے پیرا سیٹامول کی قیمت بڑھانے کی بجائے مارجن کم کیا،پہلے کمپنیاں کم از کم 15 فی صد ڈسکاونٹ مارجن دینے کی پابند تھیں،کمپنیاں ریٹیلرز کو 30 فی صد تک بھی مارجن دیتی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:سب کو پیغام ہے ووٹ کے ذریعے تبدیلی ہونے دو،عمران خان