شلپا شیٹھی  نے شوہر کے بارے میں پولیس کو کیا بتایا ؟۔۔  سامنے آ گیا

Sep 17, 2021 | 15:32:PM
شلپا شیٹھی  نے شوہر کے بارے میں پولیس کو کیا بتایا ؟۔۔  سامنے آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ اپنے کام میں بہت مصروف تھی ، نہیں جانتی تھی راج کندرا کیا کررہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس کے ذریعہ 1500 صفحات کی شارج شیٹ میں 43 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ ان 43 گواہوں میں راج کندرا کی اہلیہ اور مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی اور شرلن چوپڑا بھی شامل ہیں ۔ اس معاملہ پر شلپا نے جو بیان پولیس کو دیا ہے  وہ اب سامنے آیا ہے ۔
 شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پورنو گرافی ویڈیو بنانے اور ایپ کے ذریعہ ان کو پیش کرنے کے معاملہ میں جیل میں بند ہیں ۔ اس معاملہ میں ممبئی پولیس نے کاروباری راج کندرا کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے ۔ 

 ممبئی پولیس کے مطابق چارج شیٹ میں 43 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ہیں ۔ ان 43 گواہوں میں راج کندرا کی اہلیہ اور مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی اور شرلن چوپڑا بھی شامل ہیں ۔  اداکارہ نے ممبئی پولیس کو بتایا ہے کہ اپنے کام میں بہت مصروف تھی ، نہیں جانتی تھی کہ راج کندرا کیا کر رہے تھے ۔

 شلپا شیٹھی کا یہ بیان ممبئی پولیس کے ذریعہ کندرا اور ان کی کمپنی ویان انڈسٹریز کے آئی ٹی سربراہ ریان تھورپ کے خلاف پورن ریکیٹ معاملہ میں دائر چارج شیٹ کا حصہ ہے ۔  شلپا نے اپنے بیان میں کہا کہ راج کندرا نے سال 2015 میں ویان انڈسٹریز لمیٹڈ کی شروعات کی تھی ۔ میں ان کے ساتھ سال 2020 تک ڈائریکٹرس میں شامل تھی ، لیکن پھر میں نے ذاتی وجوہات سے استعفی دیدیا ۔ 


شلپا نے کہا کہ مجھے ہاٹ شاٹ یا بالی فیم ایپس کے بارے میں جانکاری نہیں ہے اور مجھے اس بات کی جانکاری نہیں تھی کہ کندرا کیا کر رہے تھے ۔

پولیس نے چارج شیٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ کندرا نے پورن ریکیٹ کے یومیہ آپریشن کیلئے ویان انڈسٹریز کے ممبئی دفتر کا استعمال کیا ۔  پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ہاٹ شاٹ یا بالی فیم کچھ ایسے ایپلی کیشنز تھے ، جن کے ذریعہ ملزم نے فحش مواد آن لائن اپ لوڈ کیا تھا ۔ 
  شلپا شیٹی کے علاوہ  راج کندرا اور تھورپ کیخلاف معاملہ کو ثابت کرنے کیلئے 42 گواہوں کے بیانات درج ہیں ، جن میں سے کچھ ایک مجسٹریٹ کے سامنے درج ہیں ۔  

 واضح رہے کہ پولیس کو اس معاملہ میں راج کندرا کے دفتر کی دیوار سے خفیہ الماری ملی تھی ۔ اس الماری سے پولیس کو کئی فائلیں ہاتھ لگی ہیں ، جس کے ذریعہ پولیس اس کیس میں کئی راز فاش کرسکتی ہے ۔ کرائم برانچ کے ذرائع کے مطابق الماری سے کئی فائلیں برآمد کی گئی ہیں ، جس میں مالی لین دین سے متعلق اور کرپٹو کرنسی سے وابستہ اہم جانکاریاں ہیں ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ  راج کندرا 121 ویڈیو کسی کو ایک اعشاریہ دو ملین امریکی ڈالر میں بیچنے والے تھے ۔  راج کندرا نے ایچ ایس اکاونٹ ، ایچ ایس آپریشن اور ایچ ایس ٹیک ڈاون نام کے تین وہاٹس ایپ گروپ بنائے تھے ۔ انہیں گروپس کے کنٹینٹ کی جانچ کے دوران ممبئی کرائم برانچ کو ایک اعشاریہ دو ملین امریکی ڈالر کی ڈیلنگ والا چیٹ بھی ملا ۔ اس کے علاوہ راج کندرا کے اکاونٹ سے سٹے بازی کمپنی میں بھی بڑی رقم کی منتقلی کی بات سامنے آئی ہے ۔

   یہ بھی پڑھیں: کرکٹ شائقین کے لئے بری خبر۔۔ پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیزیز منسوخ