ایران کا اسرائیل کیخلاف چند گھنٹوں میں کارروائی کا الٹی میٹم

Oct 17, 2023 | 10:16:AM
ایران کا اسرائیل کیخلاف چند گھنٹوں میں کارروائی کا الٹی میٹم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران نے اسرائیل کے خلاف چند ہی گھنٹوں میں کارروائی کرنے کی وارننگ جاری کر دی۔

 ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کی جارحیت پر خاموش تماشائی نہیں بنے رہ سکتے اس لیے مزاحمتی محاذ کا حملہ ممکن ہے، ایران خود جنگ میں شریک ہونا بھی خارج از امکان نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 12 دہشتگرد فرار

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت جاری ہے، اسرائیلی فوج کی مسلسل بمباری سے 3 ہزار کے قریب معصوم فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں ایک ہزار سے زائد بچے اور 400 سے زائد خواتین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر دفاع نے اسرائیل حماس جنگ کے طویل ہونے کی دھمکی بھی دے دی ہے، تل ابیب میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات میں اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارا عظیم اتحادی ہے، امریکی اعلیٰ حکام ہر روز اسرائیل آ رہے ہیں۔