ممنوعہ فنڈنگ کیس: عمران خان کی عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور

Oct 17, 2022 | 09:58:AM
ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا آج اسپیشل جج سنٹرل کی عدالت میں پیش ہونے کا امکان ہے۔ عمران خان کے وکلاء نے عبوری ضمانت کی درخواست تیار کر لی
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ممنوعہ فنڈنگ کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت 31 اکتوبر تک منظور کرلی گئی۔ عدالت نے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عمران خان سپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کی عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل عمران خان نے موقف اپنایا کہ مقدمہ میں دس ملزمان نامزد ہیں، دائرہ اختیار ابھی اسلام آباد ہائیکورٹ نے طے کرنا ہے۔ جج راجہ آصف نے استفسار کیا کہ مقدمہ میں کیا الزامات ہیں ؟ جو الزامات لگے ہیں وہ سرکاری ملازم سے متعلق ہوں تو ہمارا اختیار ہے، بینک کے ملازم سے متعلق مقدمہ میں اس عدالت کا اختیار نہیں ہے۔

جج راجہ آصف محمود نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائریکشن پر عبوری ضمانت دے رہے ہیں، آئندہ سماعت پر آپ نے دائرہ اختیار پر مطمئن کرنا ہے۔

 چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سوال کیا گیا کہ لانگ مارچ کی پاداش میں اگر مارشل لاء لگ گیا تو آپ کا کیا رسپانس ہوگا ؟ جس پر انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن کے لانگ مارچ پر تو ملک میں مارشل نہیں لگا۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان اکیلے لڑے ہیں، انہوں نے تاریخ رقم کی ہے، عمران خان اسی ماہ لانگ مارچ کا اعلان کریں اور یہ قوم کی کال ہے، عمران خان قوم کی کال پر لانگ مارچ کی کال دیں گے، عمران خان پھر وزیر اعظم ہوں گے، اسمبلی میں دو تہائی اکثریت سے زیادہ کے ساتھ واپس آئیں گے، ایم کیو ایم کراچی سے ختم ہو گئی، ہم نے یہ پہلے ہی کہہ دیا تھا۔