برطانوی رکن پارلیمنٹ کا قاتل اہم شخصیت کا بیٹا نکلا

Oct 17, 2021 | 14:49:PM
ممبر پارلیمنٹ کا قاتل گرفتار
کیپشن: لندن میں ممبر پارلیمنٹ کا قاتل گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )برطانوی رکن پارلیمنٹ پر حملہ کرکے اسے قتل کرنیوالا 25سالہ نوجوان صومالی وزیراعظم کے سابق مشیر کا بیٹا نکلا۔

تفصیلات کے مطابق صومالیہ کے وزیر اعظم کے سابق مشیر حربی علی کلان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے برطانوی شہریت رکھنے والے 25 سالہ بیٹے علی حربی علی نے ہی برطانوی رکن پارلیمنٹ چاقو کے 17 وار کر کے قتل کیا ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق علی حربی اس وقت اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کے انسداد دہشت گردی کے ادارے کی حراست میں ہے۔ مقتول رکن پارلیمنٹ اس واقعے کے وقت ووٹروں کے بیچ موجود تھے اور ان کی گزارشات سن رہے تھے۔ حربی علی کلان نے کہاکہ انہوں نے ایسا سوچا بھی نہیں تھا، اسی لیے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی پولیس نے قاتل کو موقع واردات سے گرفتار کرکے آلہ قتل (چاقو) قبضے میں لے لیا تھا، پولیس نے حملہ آور کی شناخت صومالی نژاد علی حربی علی کے نام سے کی تھی ۔برطانوی میڈیا کے مطابق سر ڈیوڈ امیس کو چاقو کے وار کرکے قتل کرنے والا حملہ آور25 سالہ نوجوان کو چند سال قبل انسداد دہشت گرد روک تھام اسکیم میں ریفر کیا گیا تھا۔

مقتول سر ڈیوڈ امیس سنہ 1983 سے برطانوی پارلیمنٹ کے رکن رہے ہیں۔اس سے قبل لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے جو کاکس کو بھی اسی طرح خنجر زنی کے واقعے میں قتل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشتگردی ۔۔۔مزید4نوجوان شہید