فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

Nov 17, 2023 | 10:11:AM
فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ حکومت نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل روکنے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے سپریم کورٹ میں بذریعہ ایڈووکیٹ جنرل درخواست دائرکی جس میں فوجی عدالتوں میں سویلنزکا ٹرائل روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار، اپیل پر فیصلے تک سپریم کورٹ کا حکم معطل کرنےکی  استدعا کی گئی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے دائر  درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملوں کے ملزموں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہی ہونا چاہیے، سپریم کورٹ نے قانون اور حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

سندھ حکومت نے درخواست میں آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کی کالعدم دفعات بحال کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زلزلے کے شدید جھٹکے

یادرہے کہ سپریم کورٹ نے 23 اکتوبرکو فوجی عدالتوں میں سویلینزکا ٹرائل کالعدم قرار دیا تھا۔