جماعت اسلامی نے احتجاج کی کال دیدی

Mar 17, 2023 | 14:33:PM
جماعت اسلامی نے احتجاج کی کال دیدی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہ زیب حسین)کراچی میں بلدیاتی انتخابات مکمّل نہ کرنے پر جماعت اسلامی نے احتجاج کی کال دے دی، حافظ نعیم الرحمان نے شہر میں دس اہم ترین مقامات پر دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔

امیر جماعت کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شارع فیصل،ایم اے جناح روڈ، پاور ہاؤس چورنگی،شیر شاہ سوری روڈ پر احتجاج کیا جائے گا ،پولیس حکام کا کہناہے کہ حتجاج کرنا ہر شہری کا قانونی حق ہے، احتجاج کی آڑ میں اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ضرور پڑھیں :’عمران خان ریاست اور قانون سے بالاتر بن چکے‘

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ راشد منہاس روڈ ،شاہراہ پاکستان ، شاہراہ اورنگی سمیت کورنگی روڈ پر احتجاج ہوگا. کراچی میں تمام ضلعی پولیس کو اہم مقامات پر نفری تعینات کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنا ہر شہری کا قانونی حق ہے، احتجاج کی آڑ میں اشتعال انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی،سڑکوں کو بند کرنا، قانون کو ہاتھ میں لینا جرم ہے.قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ قانونی کارروائی کی جائے گی.