پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ پر مایا علی حکومت پر برہم

Mar 17, 2023 | 10:10:AM
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مایا علی حکومت پر برہم ہوگئی ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ مایا علی حکومت پر برہم ہوگئی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ مایا علی نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے موجودہ حکومت پر طنز کیا۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں وزیرِ اعظم کو مخاطب کیا اور لکھا کہ “مسٹر شہباز شریک ایک ہی بار جان لے لو”۔

اداکارہ نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے مزید لکھا کہ “یہ مضحکہ خیز ہے اور کنٹرول سے باہر ہوتا جارہا ہے”۔

واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  عدنان سمیع کو ’ناٹو ناٹو‘ کی آسکرز میں کامیابی پر مبارک باد دینا مہنگا پڑگیا

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری منظور کیے جانے کے بعد وزارتِ خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 56 اضافہ کیا گیا جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 190 روپے 29 پیسے ہوگی۔