اپوزیشن کو اسکے حال پر چھوڑ دیں، پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں, وزیراعظم 

Mar 17, 2021 | 15:51:PM
اپوزیشن کو اسکے حال پر چھوڑ دیں، پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں, وزیراعظم 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں،  اپوزیشن کو اسکے حال پر چھوڑ دیں، پہلے بھی کہا تھا پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان  کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا جس شیخ رشید، پرویز خٹک، اسد عمر، فواد چودھری شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا ہے کہ مشکل معاشی حالات گزر چکے، مہنگائی کو کنٹرول کرنا اولین ترجیح ہے، ڈھائی سال گزر گئے، اب سب کو پہلے سے زیادہ محنت کرنا ہوگی، تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ عمران خان نے کورونا کے باعث مالاکنڈ اور دیگر مقامات پر جلسے منسوخ کر دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو اسکے حال پر چھوڑ دیں، ذاتی مفادات پر مبنی تحریکیں کامیاب نہیں ہوسکتیں، پہلے بھی کہا تھا پی ڈی ایم کا کوئی مستقبل نہیں۔تحریک انصاف کی حکومت عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔