تیز ہوائیں،بادل پھر جم کر برسیں گے،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Jul 17, 2023 | 11:06:AM
تیز ہوائیں،بادل پھر جم کر برسیں گے،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کےمختلف علاقوں میں گرج چمک کیساتھ  تیز بارش ہوئی جبکہ اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ،ایبٹ آباد ، بالاکوٹ ، مانسہرہ، کرم ، وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
مری، گلیات،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم ، گوجرانوالہ سیالکوٹ، نارووال،لاہور، قصور ،شیخوپورہ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں بارش کا امکان ہے ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بارکھان،قلات اور خضدار میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر  کا ریٹ گر گیا، انٹر بینک سے بڑی خبر آ گئی

کراچی اور گردو نواح میں بوندا باندی ہو سکتی ہے، کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ،گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے بارش کی بھی امکان ہے ۔

علاوہ ازیں گوجرانوالہ، فیصل آباد، قصور اور چونیاں سمیت دیگر مقامات پر تیز بارش ہوئی،بارش کی وجہ سے سڑکیں اور انڈر پاس تالاب بن گئے اور گاڑیاں چلانا مشکل ہوگیا۔ 
قصور اور چونیاں میں موسلادھار بارشوں کے بعد گھٹنوں پانی جمع رہنے کے باعث پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا، پرویز الٰہی کیلئے بری خبر آ گئی

لاہور میں مون سون کا دوسرا اسپیل آج اختتام پذیر ہو جائیگا،مون سون کا دوسرا اسپیل اچھی بارشوں کا سبب نہ بن سکا۔
محکمہ موسمیات نے کل سے شہر لاہور میں تیسرے اسپیل کی انٹری کی پیشگوئی کی ہے،آئندہ24گھنٹےکےدوران بارش کے5فیصدامکانات ہیں،شہرکاموجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری گریڈ ریکارڈ کیا گیا،زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت36ڈگری تک جاسکتاہے۔
پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور تیسرے نمبر پر آگیا۔
شہرلاہور میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح140ریکارڈکی گئی،مال روڈ165،یوایس قونصلیٹ164،انارکلی میں شرح142ریکار،شاہدرہ 136، فیز 8 ڈی ایچ اے میں شرح116ریکارڈ کی گئی۔