وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی کا اجلاس آج طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ای سی سی کا اجلاس آج طلب کرلیا، ذرائع کے مطابق ای سی سی چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
ذرائع کے مطابق کسان پیکیج کے تحت پانچ سال پرانے ٹریکٹرز کم ڈیوٹی پر درآمد کرنے کی منظوری اور کراچی صنعتی سٹیٹ کی سڑکوں کی مرمت کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے۔
ڈھرکی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ میں 49 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری اور رواں مالی سال کیلئے پاور ڈویژن کو 30 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے۔