عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
الیکشن کمیشن میں عمران خان ،اسد عمر اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ فریقین پیش نہ ہوئے تو ہم آرڈر جاری کریں گے، عمران خان اور دوسرے کہاں ہیں، ہائیکورٹ نے صرف حکم معطل کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے جونئیر وکیل نے موقف اپنایا کہ سینئر کونسل موجود نہیں، اس لئے پیش نہیں ہو سکتے۔ ممبر الیکشن کمیش نے کہا کہ پیش نہیں ہوں تو ہم وکلا کے وکالت نامے منسوخ کر دیں گے، فریقین تو حاضر ہوں، حاضری کے لۓ آخری موقع دیتے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے الیکشن کمیشن نے عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہوئے تھے۔