اسٹیٹ بنک اب پاکستان کے معاملات سے آزاد ہے ۔۔شاہد خاقان عباسی

Jan 17, 2022 | 16:04:PM
شاہد خاقان عباسی ،
کیپشن: شاہد خاقان عباسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی معیشت اسٹیٹ بنک کے حوالے کردی گئی۔اسٹیٹ بینک اب پاکستان کے معاملات سے آزاد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خطرناک وائرس کے حملے ۔۔ این سی اوسی کااجلاس۔۔ نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کسی ملک کی قومی سیکورٹی کا دارومدار معیشت پر ہوتا ہے۔اسٹیٹ بینک کی سوچ سے حکومت کا تضاد نہیں ہوسکتا اب اسٹیٹ بنک نا حکومت کی سنے گا نہ پارلیمان کی ۔حکومت کا چلنا اور ملک کو ترقی دینا مشکل ہوجائے گا۔ ان کا کہناتھا کہ وہ شرائط جو پہلے عالمی مالیاتی ادارے لگاتے تھے وہ اب اسٹیٹ بینک لگائے گا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جمعرات کی رات ایک بل بغیر بحث کے پاس ہوا،اس بل کے اثرات معیشت اور ملک پر پڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کیخلاف لانگ کی کامیابی کیلئے پیپلزپارٹی متحرک