وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا نیا بیان

Feb 17, 2022 | 22:39:PM
 جب سے ہم نے حکومت سنبھالی ہے ، اپوزیشن ہر مہینے ہی ہمارے جانے کا اعلان کرتی رہی ہے
کیپشن: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ جب سے ہم نے حکومت سنبھالی ہے ، اپوزیشن ہر مہینے ہی ہمارے جانے کا اعلان کرتی رہی ہے،یہ ہمارے لئے کوئی نئی چیز نہیں ہے ، اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، اگر وہ تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو بڑے شوق سے لائیں ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

منڈی بہاؤالدین میں قائد اعظم سٹیڈیم میں وزیر اعظم کےجلسہ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن شارٹ مارچ کے قابل بھی نہیں ، یہ لانگ مارچ کیا کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کے سب سے پاپولر لیڈر ہیں ، ان کا جلسہ منڈی بہاؤالدین کا تاریخ کا مثالی جلسہ ثابت ہوگا۔ اپوزیشن ہر مہینے ہی ہمارے جانے کا اعلان کرتی رہی ہے،یہ ہمارے لئے کوئی نئی چیز نہیں ہے ، اپوزیشن کا جمہوری حق ہے، اگر وہ تحریک عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں تو بڑے شوق سے لائیں ، ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں اپنے ایک بیان میں تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود کا کہناتھا کہ پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن میں بھرپور تیاری سے حصہ لے گی، بلدیاتی الیکشن میں پارٹی کے فعال اور مضبوط کارکنوں کو حصہ لینے کا موقع ملے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سے پارٹی رہنماؤں،وزراء،ایم این ایز اور ایم پی ایز نے ملاقاتیں کی تھی ،پارٹی تنظیم کو پنجاب میں فعال اور مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔ پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن پر بھی رہنماؤں نے اپنا اپنانقطہ نظر پیش کی۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت مہنگائی پر قابوپانے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے، وزیراعظم عمران خان ایسی پالیسیوں پر کام کررہے ہیں جس سے غریبوں کو ریلیف ملے،پی ٹی آئی نے اپوزیشن کو ہرمیدان میں شکست دی،ا پوزیشن کا جھوٹ کا چورن اب بکنے والا نہیں۔

مزیدپڑھیں؛وزیر تعلیم شفقت محمود کا ایک اور اہم بیان

ٹیگز: