سینٹ الیکشن شفاف کرانے کی کوشش کر رہے ہیں ،شبلی فراز

Feb 17, 2021 | 18:46:PM
 سینٹ الیکشن شفاف کرانے کی کوشش کر رہے ہیں ،شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ووٹ بیچنے والوں کو اپنی جماعت سے نکال باہر کیا ، ہماری حکومت کی جدوجہد رہی ہے کہ الیکشن صاف اور شفاف ہوں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری الیکشن ریفارم کمیٹی میں بھی کوشش یہی تھی کہ الیکٹرانک سسٹم کو متعارف کرایا جائے۔1971 کے الیکشن کے بعد تمام الیکشنز پر اعتراض کیا جاتا رہا ہے۔ سینٹ انتخابات کا ریفرنس عدالت میں زیر سماعت ہے، جب تک کوئی قانونی فیصلہ نہیں آتا کچھ نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ جنسی جرائم میں کوئی خاطر خواہ کمی نہیں آئی۔ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ روک تھام کے لیے موثر اقدامات کئے جائیں۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ آج غریب کی بات کرنیوالوں نے اپنے اقتدار کے دوران شاہانہ طرز زندگی گزاری۔ عمران خان عام آدمی جیسی زندگی گزار رہا ہے، عمران خان آج بھی اپنے گھر میں رہ رہے ہیں۔ہمیں اجلاس میں ایک چائے کا کپ اور دو بسکٹ ملتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ صادق سنجرانی کے ذاتی تعلقات کی بدولت تحریک عدم اعتماد ناکام ہوئی تھی۔ سینٹ میں ہمارے پاس بولنے والے نہیں ہیں اس لئے انہیں سینٹ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے آئندہ عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانی ووٹ کا حق استعمال کر سکیں گے۔