سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کا نوٹیفکیشن جاری

Dec 17, 2020 | 17:39:PM
سندھ میں اساتذہ کی بھرتیوں کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ تعلیم سندھ نے اساتذہ کی بھرتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔پہلے مرحلے میں 30 ہزار اساتذہ کی بھرتیاں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری سکولوں میں پرائمری اور جونئیر ایلیمنٹری سکول ٹیچر بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے تحریری ٹیسٹ لیا جائے گا ۔
تحریری ٹیسٹ میں سائنس، ریاضی، کمپیوٹر، انگریزی، سماجی علوم سمیت مادری زبانوں سے متعلق سوالات ہونگے۔ تحریری ٹیسٹ کے سوال سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سے لئے جائیں گے ۔خواتین، اقلیت اور خصوصی کوٹہ پر بھی اساتذہ کی بھرتیاں کی جائے گی۔