اچھی شروعات اور مثبت اختتام، اسٹاک ایکسچینج سے اچھی خبر آ گئی

Apr 17, 2023 | 15:08:PM
اچھی شروعات اور مثبت اختتام، اسٹاک ایکسچینج سے اچھی خبر آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اچھا آغاز ہوا اور مثبت اختتام ہوا۔

مہنگائی کے دور میں جہاں روپے کی بے توقیری مسلسل جاری ہے اور ڈالر کی پرواز تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہی۔ ایسے میں اچھی خبر ہے کہ پاکستان اسٹاک میں کاروباری ہفتے کا آغاز بہت اچھا ہوا ہے۔ کاروبار کے آغاز سے لے کر اختتام تک رجحان مثبت رہا۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی بے قدری جاری، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کراچی میں آج ہفتے کے پہلے کاروباری روز 100 انڈیکس میں 41 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ 100 انڈیکس 0.10 فیصد اضافے سے 40 ہزار 246 کی سطح پر بند ہوا۔ 

آج کے روز کل 3 ارب 5 کروڑ روپے مالیت کے 9 کروڑ 47 لاکھ شئیرز کا کاروبار کیا گیا اور مجموعی طور پر 336 کمپنوں کے شئیرز میں کاروبار ہوا، 160 کمپنیوں کے شئیرز میں اضافہ اور 153 شئیرز کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔