’ہیرے کے اندر ہیرا‘ انوکھی دریافت سے سب حیران

Apr 17, 2023 | 11:26:AM
’ہیرے کے اندر ہیرا‘ انوکھی دریافت سے سب حیران
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کی مغربی ریاست گجرات میں انوکھی دریافت ہوئی، ’ہیرے کے اندر ہیرا‘ کی دریافت نے ساری دنیا کو حیران کر دیا۔ 

بھارت کی مغربی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک کمپنی نے’ہیرے کے اندر ہیرا‘ دریافت کیا۔قدرت کا یہ کرشمہ دیکھ کر سب حیران ہو گئے۔ دریافت ہونے والا ہیرا اپنی طرز کے پتھروں میں اب تک کے سب سے نایاب ہیروں میں سے ایک ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں موسلا دھار بارش، سیلابی صورتحال پیدا

بھارتی انگریزی اخبار کے مطابق ایک نجی کمپنی جس کا نام ’وی ڈی گلوبل‘ ہے اس نے اس نایاب ہیرے کو تلاش کیا ہے، نجی کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ہیرا ایک ٹکڑے پر مشتمل ہے جس کے اندر ایک اور چھوٹا ہیرا ہے جو کہ آزاد طور پر حرکت کر سکتا ہے۔ ہیرے کی اسی خاصیت کی بنا پر کمپنی نے اس کو ’بیٹنگ ہارٹ‘ کا نام دیا ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے قائم کی جانے والی  جیم اینڈ جیولری ایکسپورٹ پروموشن کونسل (جی جے ای پی سی) کا کہنا ہے کہ اس نایاب ہیرے ’بیٹنگ ہارٹ‘ کا تعلق قدرتی ہیروں کے ایک چھوٹے سے گروپ سے ہے جس کو اس سے پہلے 2019 میں سائبیریا سے ملنے والے ہیرے ’میٹریوشکا‘ سے تشبیح دی جا سکتی ہے۔

وی ڈی گلوبل نے برطانیہ کے میڈن ہیڈ میں قائم انٹرنیشنل کارپوریشن ڈی بیئرز کے مرکز میں اس ہیرے کو مزید اور مکمل تجزیے کیلئے بھجوا جہاں آپٹیکل اور الیکٹران خوردبینوں سے اس کے تفصیلی مشاہدے کے بعد اس کمپنی کے دعوے کی تصدیق کر دی ہے۔