شدید ہنگامہ آرائی ۔۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ڈٹ گیا

Apr 17, 2022 | 15:47:PM
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ
کیپشن: پنجاب اسمبلی فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روزوزیراعلیٰ کے انتخاب کے موقع پر شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، جس پر پنجاب پولیس بھی حرکت میں آگئی ،پنجاب پولیس نے ڈپٹی سپیکر پر حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی تھیں،پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے پولیس کو واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج دینے سے صاف انکار کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے موقع پربدترین ہنگامہ آرائی ہوئی ،جس میں سپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سمیت متعدد ارکان اسمبلی زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری اسمبلی ہال میں داخل ہوئے تو پی ٹی آئی کے ارکان نے ان پر تشدد کیا ،انہیں گھونسے مارے، بالوں سے پکڑ گھسیٹتے رہے اور اس پر لوٹے برسائے۔گزشتہ روزڈپٹی اسپیکر پر حملہ اور تشدد کرنے کے الزام میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
آج (اتوار ) پنجاب پولیس نے ڈپٹی سپیکر مزاری پر حملے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں، تاہم اسمبلی سیکرٹریٹ نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج فراہم کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعد پنجاب پولیس ارکان قومی اسمبلی کے موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیوز کی مدد سے ملزموں کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔دوسری جانب ڈپٹی سپیکر نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی پر کمیٹی بنا دی ہے جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔