پینٹنگز سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے کولمبیا کے نامور مصور فرنینڈو بوٹیرو انتقال کر گئے

Sep 16, 2023 | 10:56:AM
 پینٹنگز ،دنیا ، کولمبیا ، نامور مصور، فرنینڈو بوٹیرو ، انتقال 24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کولمبیا کے نامور مصور فرنینڈو بوٹیرو (Fernando Botero)جنہوں نے اپنی پینٹنگز سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ،فرنینڈو کی بیٹی لینا نے جمعہ کو اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ نمونیا میں مبتلا تھے۔

 
مقامی میڈیا نے معروف مصور کو کولمبیا کا ’ اب تک کا سب سے بڑا آرٹسٹ ‘ قرار دیا جبکہ ان کے آبائی شہر میڈیلن کے لوگوں نے ایک ہفتے تک سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔

ضرورپڑھیں:موٹروے پر کار اور ٹرالر میں تصادم،نئی نویلی دلہن اور دلہاسمیت8 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ فرنینڈو بوٹیرو ایک ٹریولنگ سیلز مین کے بیٹے تھے اور وہ 1932 میں پیدا ہوئے تھے۔2000 کی دہائی میں فرنینڈو نے عراق میں امریکا کے زیر انتظام ’ ابو غریب جیل ‘ میں قیدیوں پر کئے جانے والے تشدد کے مناظر کی بھی تصویر کشی تھی۔

سوتھبی آکشن کے مطابق بوٹیرو کی کوئی پینٹنگ یا مجسمہ 2 ملین ڈالر سے زیادہ قیمت میں فروخت ہوتا ہے۔