کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف مکمل آپریشن کا اصولی فیصلہ,اعلیٰ سطحی اجلاس طلب

Sep 16, 2023 | 10:49:AM
لاڑکانہ ڈویژن میں کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کا اصول فیصلہ کیا ڈی آئی جی لاڑکانہ  اور رینجرز کے بریگیڈیر کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اجلاس میں کچے اور پکے کے دونوں علاقوں میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عبدالخالق مغیری)لاڑکانہ ڈویژن میں کچے کے علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرنے کا اصول فیصلہ کیا گیا ہے، ڈی آئی جی لاڑکانہ  اور رینجرز کے بریگیڈکے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ،اجلاس میں کچے اور پکے کے دونوں علاقوں میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ  کے علاقے کچے میں موجود  ڈاکوؤں کے خلاف مکمل آپریشن کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

جس پرڈی آئی جی لاڑکانہ جاوید جسکانی اور رینجرز کے بریگیڈئیر وسیم احمد کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا  اجلاس کی بریفنگ میں کہا گیا کہ آپریشن میں پاک آرمی اور  انٹیلیجنس ادارے بھی شامل ہوں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کچے میں آپریشن کے دوران داخلی اور خارجی راستوں پر ہر آنے جانے والے کی مکمل چیکنگ ہوگی آپریشن کچے کے علاقوں سمیت پکے کے علاقوں میں بھی کیا جائیگا۔

آپریشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اور  آپریشن ڈاکوؤں کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:پیٹرول مہنگا، شہریوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ