فنڈنگ کیس: پی ڈی ایم مشکل میں پھنس گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ ذرائع سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔ ممبر سندھ نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ اگلی سماعت پر حتمی دلائل ہوں گے، جس نے جواب جمع کرانا ہے وہ کرائے، ورنہ فیصلہ سنا دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول کی نئی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی
الیکشن کمیشن کے تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔ ایم کیو ایم کے وکیل نے استدعا کی ہمارے کیس میں درخواست مسترد ہوگئی تھی، جواب جمع کرانے کے لئے مزید مہلت دیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے معاون وکیل نے مہلت کی استدعا کی۔ پاکستان تحریک انصاف کے وکیل کا کہنا تھا کہ اس کیس میں بہت تاخیر ہوچکی ہے، ہر بار سب مزید وقت مانگ لیتے ہیں، الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو جواب جمع کرانے کی حتمی مہلت دیتے ہوئے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔