ورلڈکپ: سری لنکا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بد ترین شکست

Oct 16, 2023 | 13:31:PM
ورلڈکپ: سری لنکا کو آسٹریلیا کے ہاتھوں بد ترین شکست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 14 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے سری لنکا کا 210 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 6 اوورز قبل ہی حاصل کر لیا، بھارت کے شہر لکھنؤ کے اکانا کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 14 ویں میچ میں سری لنکا کے کپتان کسال مینڈس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم 43.3 اوورز میں 209 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

سری لنکن اوپنرز نے شاندار اننگز کا آغاز کیا، پہلی وکٹ 125 کے مجموعی سکور پر گری جب پتھم نسانکا 61 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے جبکہ اوپننگ پارٹنر کسال پریرا 78 رنز بنا کر پیٹ کمنز کی گیند پر بولڈ ہوگئے،سری لنکا کی تیسری وکٹ 165 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان کسال مینڈس 9 سکور بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، چوتھی وکٹ سدیرا سمارا وکراما کی گری جو 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے،32 ویں اوور میں میچ کو بارش کے باعث روکنا پڑا، 28 منٹ کے وقفے کے بعد میچ کو دوبارہ شروع کیا گیا، بارش کے بعد سری لنکا کی جانب سے بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی، 178 کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ گری جب دھننجایا ڈی سلوا 7 سکور بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ دونیتھ ویلالگے 2 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں وکٹ اچھی رہے گی ، اس لیے پہلے بیٹنگ کرنا بہتر ہوگا، کرونارتنے اور کمارا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ، داسن شناکا زخمی ہونے کے باعث نہیں کھیل رہے ، ہماری کوشش ہو گی کہ 280 سے 300 سکور بنائیں۔ 
آسٹریلیا کے کپتان کا کہناتھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، ہم نے پچھلے کچھ دنوں میں بہت ٹرین ہوئے ہیں اور باقیوں نے بھی خود کو بہتر کیاہے ، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔