خواہش ہے عمران خان اور نواز شریف انتخابی مہم کیلئے فری ہوں: اسد عمر

Oct 16, 2023 | 13:09:PM
خواہش ہے عمران خان اور نواز شریف انتخابی مہم کیلئے فری ہوں: اسد عمر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے خواہش ظاہر کی ہے کہ انتخابات جلد ہوں، عمران خان اور نواز شریف دونوں انتخابی مہم کیلئے فری ہوں۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس میں عمران خان کی 2 بہنوں اور اسد عمر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، سابق وفاقی وزیر اسد عمر سمیت چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہین عظمی خانم اور علیمہ خانم حاضری کیلئے پیش ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید کی مشکلات میں اضافہ، عدالت سے اہم خبر آ گئی

 پولیس نے مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا، تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ریکارڈ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا رکھا ہے جس پر عدالت نے کہا لکھ کر دیں کہ ریکارڈ ہائیکورٹ میں جمع ہے، یہ بات غلط ثابت ہوئی تو آپ کیخلاف کاروائی ہو گی۔

بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی۔

عدالتی کارروائی کے بعد اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ اُن کی خواہش ہے کہ انتخاب جلدی ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور نواز شریف دونوں انتخابی مہم کیلئے فری ہوں، مسلم لیگ ن کو جلسے کی اجازت مل رہی ہے تو پی ٹی آئی کو بھی اجازت ملنی چاہے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خانم نے کہا کہ شہریوں کو کسی کاز کیلئے جب ضرورت پڑے وہ باہر نکلیں اس لیے کال یا لیڈر کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی بہنوں اور اسد عمر کیخلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملے سمیت 9 مئی کے واقعات پر دیگر مقدمات درج ہیں۔