پولیس گاڑیاں نذرِ آتش کیس، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

Oct 16, 2023 | 15:14:PM
پولیس گاڑیاں نذرِ آتش کیس، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
کیپشن: پولیس گاڑیاں نذرِ آتش کیس، صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین جمالی) راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کا معاملہ، صنم جاوید سمیت ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔

راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کی، مقدمہ میں نامزد صنم جاوید سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، تفتیشی افسر نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پاکستان میں امریکہ کی طرح دستاویزات ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا کوئی قانون موجود ہے؟‘‘

تفتیشی افسر کی استدعا پر انسدادِ دہشت گردی عدالت نے ملزمان کےجوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی، عدالت نے ملزمان کو 30 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی جاری کر دیا، ملزمان میں صنم جاوید ،افشان طارق ،محمد قاسم ،علی حسن اور سید فیصل اختر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت کےبعدملزمان کونئےمقدمہ میں گرفتارکیاگیا تھا۔