ملک بھر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی 

Oct 16, 2023 | 10:00:AM
خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) خیبرپختونخوا، اسلام آباد، پنجاب، بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری اور میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ 

 شہر لاہور میں صبح سویرے سیاہ بادل برس پڑے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے گرمی کا مکمل زور ٹوٹ گیا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے سرد موسم شہر میں داخل ہونے کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کے بھی امکانات ہیں۔  محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجود درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ شہر بھر میں 29 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ 

فضائی آلودگی کے اعتبار سے شہر بدستور سر فہرست آگیا۔ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 162 ریکارڈ کی گئی ہے۔فیز8-ڈی ایچ اے 187، ایچیسن کالج 162 جبکہ شاہراہ قائداعظم 156 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آج سے اسلام آباد میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ   آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش  اور چند مقامات پر موسلادھار بارش / ژالہ باری کی بھی توقع ہے تاہم خیبر پختونخوا، پنجاب، بالائی سندھ،  شمال مشرقی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  جبکہ بلند پہاڑوں پر برف باری  اورمیدانی علاقوں میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا  بھی امکان ہے،اس دوران  بعض مقامات   میں  موسلادھار بارش   کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں:  سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ،  شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، خیبر ، مہمند، باجوڑ،  پشاور، مردان،نوشہرہ، چارسدہ،  کرم، کوہاٹ، ہنگو، اورکزئی ، بنوں، کرک،لکی مروت، ٹانک،  وزیرستان اور  ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور  بلند پہاڑوں پر برف باری  کا امکان  ہے ،اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب میں  جہلم، اٹک، چکوال، راولپنڈی، مری، گلیات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور،قصور،  شیخوپورہ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، سرگودھا، خوشاب،  میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ خازی خان، نورپورتھل، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال ،بہاولپور،رحیم یار خان، خانپوراور بہاولنگر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ  بارش کا   امکان ہے ، اس دوران چند مقامات پرآندھی /موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔