سونا مزید مہنگا، فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچ گئی؟

Oct 16, 2023 | 09:41:AM
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

پاکستان میں  24 قیراط سونے کی قیمت میں ایک ہزار کے اضافے کے بعد قیمت2لاکھ 3 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی بلین مارکیٹ میں 10گرام سونے کے بھاؤ ایک لاکھ 74 ہزار 40 روپے ہوگئے ہیں۔

جبکہ  22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بلین مارکیٹ میں ایک لاکھ انسٹھ ہزار پانچ سو چھتیس روپے ہے،جبکہ 22 قیراط  میں فی تولہ کی قیمت ایک لاکھ چھیاسی ہزار تراسی روپے ہے۔

مزید پڑھیں:  غزہ پر اسرائیل کا قبضہ بڑی غلطی ہو گی:امریکا

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار 9 سو کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ  2 ہزار روپے ہوگئی تھی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 73 ہزار 182 روپے تھی۔