دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری ،لاہورکا کونسا نمبر ???

Oct 16, 2021 | 19:20:PM
لاہوردنیا کے آلودہ ترین شہروں میں
کیپشن: لاہورآلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی اور دوسرے بڑے شہر لاہور کی فضا مزید آلودہ اور مضرِ صحت ہو گئی۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ہفتہ کو پہلے نمبر پر آ گیالاہورمیں  آلودہ ذرات کی مقدار 190 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی ہفتہ کو دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر آگیا، جہاں آلودہ ذرات کی مقدار 159 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایاکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھارتی شہر ممبئی دوسرے اور بھارتی دارالحکومت دہلی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضرِ صحت ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس نے بتایاکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضرِ صحت، جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر عائشہ اکرم ایک اورمشکل میں پھنس گئیں ۔۔