ایم کیو ایم رہنما رعنا انصار کی طیارہ حادثہ پر ملیر میں یاد گار بنانے پر قرار داد پیش

May 16, 2023 | 19:55:PM
ایم کیو ایم رہنما رعنا انصار کی طیارہ حادثہ پر ملیر میں یاد گار بنانے پر قرار داد پیش
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) ایم کیو ایم کی رعنا انصار نے طیارہ حادثہ پر ملیر میں یاد گار بنانے پر قرار داد پیش کردی۔ رعنا انصار قرار داد پیش کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئی۔ قومی اسمبلی نے قرارداد کو منظور کرلی۔

ایم کیو ایم کی رہنما رعنا انصار نے کہا کہ میرے بچوں کے لیے روز 22 مئی ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان نے تعزیت کا ایک لفظ نہیں کہا، ہم 22 مئی کو وہاں موجود ہوتے ہیں، اس حادثے میں میرے ساتھ انصار علی نقوی بھی موجود تھے، میں نہیں بھول سکتی، 99 خاندان کے لوگ وہاں آتے ہیں۔

 مکیش کمار چاولہ کا کہنا تھا کہ ہم یاد گار بنانے کی حمایت کرتے ہیں، یہ کنٹونمنٹ کا ایریا ہے، ہم ان سے کہیں گے کہ یاد گار بنائیں، یہ بہت بڑا سانحہ تھا، حکومت اس کو سپورٹ کرے گی، ہم آپ کے ساتھ کھڑے پیں، سندھ حکومت اپنا تعاون کرے گی۔

 محمد حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پورا ہاؤس اس قرارداد کی حمایت کرتا ہے، یہ جو سانحہ ہوا اس میں 99 لوگ شہید ہوئے، وہ دن ایک قیامت سے کم نہیں تھا، اس قرارداد کی نوبت نہیں آنی چاہیے تھی، ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ سرکاری سطح پر یاد گار تعمیر ہونی چاہیے تھی، سابق وزیر اعظم کا اپنا ظرف اور ضمیر تھا۔

 نند کمار نے کہا کہ ارکان اسمبلی ایک ایک تنخواہ دیں گے۔