وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کے رہنما پرقاتلانہ حملہ، ہسپتال داخل

May 16, 2021 | 18:52:PM
وفاقی دارالحکومت میں تحریک انصاف کے رہنما پرقاتلانہ حملہ، ہسپتال داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ، آئی جی اسلام آباد کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، تحریک انصاف یونین کونسل کے چیئرمین ملک رفیق قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے چیئرمین ملک رفیق کے گھر پرحملہ کردیاجس کے نتیجے میں چیئرمین یونین کونسل ملک رفیق زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیاگیا،حملے کے دوران ایک شخص کو اہلخانہ نے پکڑ لیا، باقی نامعلوم افراد فرار ہوگئے ۔
نامعلوم حملہ آور کو اہل خانہ نے پولیس کے حوالے کر دیا ،پولیس کاکہناہے کہ نامعلوم افراد کو گرفتار کرنے کیلئے تفتیش جاری ہے، حملہ آور کی گھر میں داخل ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: رنگ روڈ راولپنڈی منصوبے میں بے ضابطگیوں پروزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو گرفتار کیا جائے، مریم اورنگزیب