ایران سے گوادر ،نئی ٹرانسمیشن لائن کا آغاز

Mar 16, 2023 | 12:56:PM
ایران سےگوادر کیلئے  بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کا آغاز ہوگیا ہے۔نئی ٹرانسمیشن لائن، ایران سے گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران سےگوادر کیلئے  بجلی کی نئی ٹرانسمیشن لائن کا آغاز ہوگیا ہے۔نئی ٹرانسمیشن لائن، ایران سے گوادر کو 100 میگاواٹ بجلی فراہم کرے گی۔

کیسکو  چیف عبدالکریم جمالی کا کہنا ہے کہ  نئی ٹرانسمیشن لائن سے 100 میگاواٹ بجلی گوادرکو ملناشروع ہوگئی ہے، نئی ٹرانسمیشن لائن سےگوادر، پسنی، جیوانی اور ماڑہ کو  بجلی فراہم کی جائےگی۔

مزید پڑھیں: سرکاری سکولوں کے بجلی ٹیرف میں اضافہ،اداروں کے سربراہان پریشان

کیسکو چیف نے بتایا کہ گوادرکو 100 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کیلئے پاکستان اور ایران میں معاہدہ ہوا تھا، اس معاہدے کے تحت ایران کے شہر جیکی گور سے مکران کو پہلے ہی 100 میگاواٹ بجلی مل رہی ہے۔