کراچی کے حلقے این 240 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری

Jun 16, 2022 | 09:50:AM
کرا چی،ضمنی انتخاب،این اے 240،پولنگ
کیپشن: این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے لئے سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے ہیں/ فائل فوٹو،گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی کے حلقے این اے 240 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔

 کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے 240 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ جاری ہے۔ صبح آٹھ بجے شروع ہونے والی پولنگ بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ حلقہ این اے 240 پرضمنی انتخاب کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس کے ساتھ سندھ رینجرز بھی سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرول بم کے بعد عوام کو بجلی کا جھٹکا

ضمنی انتخاب کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کے خصوصی دستے بنائے گئے ہیں۔ کراچی پولیس کے 1500 سے زائد اہلکار الیکشن کے دوران سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

حلقہ این اے 240 کی نشست ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی خان کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔ اس حلقے میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 29 ہزار855 ہے۔ ضمنی انتخاب کے لئے 133 عمارتوں میں 309 پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں۔