بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ

Jun 16, 2021 | 00:10:AM
بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک) بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب ثنااللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقادر بلوچ نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق نجی ٹی وی کی رپو رٹ میں ذرائع نے بتایا ہے کہ نواب ثناءاللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ کی جانب سے ہم خیال قبائلی عمائدین اور سیاسی رفقا کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا تو اکثریت نے پی پی میں شمولیت کی رائے دی۔
نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکا کی اکثریت نے باقاعدہ کھڑے ہو کر رہنماوں کو نہ صرف پی پی میں شمولیت کا مشورہ دیا بلکہ بعض نے جئے بھٹو کے نعرے بھی لگائے۔ ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ پی پی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کوئٹہ یا خضدار میں کیا جائے گا۔ اس کے لیے باقاعدہ جلسہ عام بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یا د رہے کہ ثناء اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے گذشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی تھی جس میں پارٹی قیادت نے انہیں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:شراب کی فروخت بڑھانے کے لیے حکومت نے ہدف دیدیا